Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکپتن اراضی کیس میں جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل

لاہور:  سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کے خلاف پاکپتن اراضی کیس میں تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ تبدیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی نیکٹا خالق داد نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بناتے ہوئے جے آئی ٹی کی سربراہی سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے 3 رکنی بینچ نے جس کی سربراہی چیف جسٹس کررہے تھے، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ڈاکٹر حسین اصغر کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کرتے ہوئے 10 روز میں ٹی او آرز دینے کی ہدایت کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ خالق داد پر سپریم کورٹ کا بنچ نمبر 1 اطمینان کا اظہار کرتا ہے تاہم ان کی معذرت کی وجوہات حقائق پر مبنی ہیں، لہٰذا دباؤ نہیں ڈال سکتے ۔واضح رہے پاکپتن اراضی کیس میں نواز شریف کو بطور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سمری منظور کرنے پر وضاحت کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا جا چکا ہے جبکہ پچھلی سماعت میں نوازشریف کے وکیل نے جے آئی ٹی ے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔
 

شیئر: