Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پولینڈ ، بے گھر افراد کی عمارت میں آتشزدگی

وارسا۔۔۔ پولینڈ میں بے گھر افراد کی عمارت میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے قریبی ضلع میں لکڑی کی بنی ہوئی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔6 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ فائر بریگیڈ کے پہنچنے تک پوری عمارت مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی تھی۔عمارت بے گھر افراد کے استعمال میں رہتی تھی۔لکڑی کی عمارت ہونے کے باعث آگ نے عمارت کو مکمل طور پر خاکستر کردیا۔ آگ لگنے کی وجوہ کا تعین نہیں ہوسکا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے عینی شاہدین کے بیانات کو قلم بند کرکے ابتدائی شواہد جمع کر لیے۔ لاشوں کی شناخت کے لیے نمونے فارنسک لیب بھیجے گئے ہیں جس کے بعد ہی ہلاک ہونے والوں کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔

شیئر: