Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میلبورن ٹیسٹ میں ہند کی پوزیشن مضبوط

میلبورن: ہندنے بیٹسمینوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں پوزیشن مستحکم کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 443 رنز بنائے اورپہلی اننگز ڈکلیئر کردی۔ہند نے سست رفتارسے اننگز کا آغاز کیا جسے بعد ازاں بلے بازوں نے مستحکم بنا دیا  ویرات کوہلی اور چتیشور پجارا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کر کے آسٹریلین بولرز کے صبر کا امتحان لیا۔170 رنز پر محیط اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب مچل اسٹارک نے 82 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کی اننگز کا خاتمہ کردیا ،6 رنز کے اضافے کے بعد پیٹ کمنز نے 106 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے پجارا کو آوٹ کردیا۔299 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا تھا کہ آسٹریلین ٹیم میچ میں واپس آنے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن روہت شرما اور اجنکیا راہانے بولرزکے خلاف ڈٹ گئے۔دونوں کھلاڑیوں نے پانچویں وکٹ کے لئے62 رنز بنائے لیکن راہانے 34 رنز بناسکے۔ روہت شرما نے نئے بلے باز ریشابھ پانٹ کے ہمراہ 76 رنز بناکر اسکور437 تک پہنچا دیا، ریشابھ 39 رنز بنانے کے بعد اسٹارک کی وکٹ بنے۔443 رنز پر رویندرا جدیجا کے اوٹ ہونے کے ساتھ ہی ہند نے اننگز ڈیکلیئر کردی، روہت شرما 63 رنز پر ناٹ آوٹ رہے۔ پیٹ کمنز 3 اور مچل اسٹارک 2 وکٹیں حاص کیں۔ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تھے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: