Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرکز ،کشمیر میں میں انتخابات کرانے کو تیار ہے،راج ناتھ

نئی دہلی۔۔۔ کانگریس سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ جموں و کشمیرمیںصدر راج کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دینے کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکز ریاست میں انتخابات کرانے تیار ہے۔ مرکز ریاست میں حالات معمول پر لانے اور ترقی کی رفتار میں تیزی لانے کا پابندِ عہد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں حکومت چلانے کیلئے گورنر کے پاس کوئی متبادل نہیں رہ گیا تھا اس لئے وہاں صدر راج نافذ کیا گیا۔قبل ازیں راجناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں جموں و کشمیر میں صدر راج کے حوالے سے قانونی قرارداد پیش کی۔ قرارداد کو ایوان نے صوتی ووٹ سے منظوری دیدی جس پر کانگریس اور حزب اختلاف نے اعتراض کیا اور کہا کہ حکومت اقتدار کے زعم میں نئے نئے طریقے نکال رہی اور ڈھٹائی دکھا رہی ہے۔
 

شیئر: