Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیویارک میں سیکیورٹی کیلئے ڈرون استعمال ہونگے

نیویارک ...نیو یارک سٹی پولیس نے 31 دسمبر کی شام نئے سال کے جشن پر سیکیورٹی کے لئے پہلی مرتبہ ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے شہر بھر میں مزید 1225 کیمرے لگائے جائیں گے۔ عمارتوں پر بھی اہلکار تعینات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کے لئے تعینات ڈرون شہریوں کے اوپر پرواز نہیں کریں گے۔ یہ عمارت کی چھت سے وڈیو بنائیں گے۔دوسری جانب پولیس نے صحافیوں کو بھی ڈرون سے فلم بندی سے منع کر دیا اور خبر دار کیا کہ ڈرون سے فلم بنانے پر انہیں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: