Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : فارمیسیوں سے ادویہ چرانے والا یمنی گرفتار

جدہ ۔۔۔ پولیس نے فارمیسی مالک کی شکایت پر عادی چورکو گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے فارمیسی سے ایک ہزار ریال کی ادویہ چرائی تھیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق الصفا علاقے میں ایک فارمیسی مالک نے پیٹرولنگ پولیس سینٹر کو فون کیا کہ ایک عادی چور جو پہلے بھی انکی فارمیسی سے ادویہ چرا کر لے گیا تھا دوبارہ انکی فارمیسی میں اسی نیت سے داخل ہوا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس سینٹر سے قریب ترین پولیس پیٹرولنگ پارٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ مذکورہ مقام پر جائیں ۔ پولیس پارٹی فوری طور پر وہاں پہنچ گئی جنہو ںنے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس ضمن میں پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم یمنی ہے جس کا قیام غیر قانونی ہے ۔ ملزم نے دوسری واردات سے پہلے اسی فارمیسی سے ایک ہزارر یال کی ادویہ چرائی تھیں جس کی ریکارڈنگ بعد میں فارمیسی مالکان نے دیکھ کر دوبارہ آنے پر اسکی شناخت کرتے ہوئے فوری طور پر پولیس کو طلب کر لیا تھا۔ 

شیئر: