Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش میں پولنگ ، تشدد کے واقعات میں2 ہلاک

ڈھاکا...بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لئے سخت سیکیورٹی میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ پرتشدد واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ عوامی لیگ کی شیخ حسینہ واجد چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ حاصل کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی زیر قیادت قائم اتحاد سے سخت مقابلے کی توقع ہے۔300 نشستوں پر مشتمل پارلیمان کے لئے 10 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ووٹنگ کے لئےلئے ملک بھر میں 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں۔ بنگلہ دیش کے علاقے بشخالی میں پولیس فائرنگ سے اپوزیشن کارکن ہلاک ہوا ۔ رنگا متی میں حکمران جماعت کا کارکن تشدد سے مارا گیا۔واضح رہے کہ الیکشن کے اعلان کے بعد سے اپوزیشن کے 17 رہنماوں کوعدالتوں کی جانب سے نااہل قرار دیا جا چکا ۔ 15 ہزار سے زائد کارکن بھی گرفتار ہوچکے ۔حسینہ واجدکی حریف اوربی این پی کی لیڈر خالدہ ضیا کرپشن کے الزام میں پہلے ہی 17 برس جیل کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
 

شیئر: