Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن ہتھیاروں کی برآمدات میں مسلسل کمی

برلن۔۔۔جرمن ہتھیاروں کی برآمدات میں مسلسل تیسرے برس کمی ہوئی ہے۔ اس صورتحال میں اسلحہ ساز کمپنیوں کی ایسوسی ایشن نے جرمن پالیسی کو ناقابل اعتبار اور غیرمتوقع قرار دیدیا ہے۔جرمن سیکیورٹی اینڈ ڈیفنس انڈسٹری ایسوسی ایشن کے سربراہ نے جرمن حکومت کی ہتھیاروں سے متعلق پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ جرمنی کی اسلحے سازی اور برآمدات سے متعلق پالیسی ناقابل اعتبار ہو چکی ہے۔جرمنی میں220 کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والی ایسوسی ایشن بی ڈی ای وی کے سربراہ ہنس کرسٹوف آٹسپوڈین نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب جرمن ہتھیاروں کی برآمدات میں مسلسل تیسرے برس بھی کمی نوٹ کی گئی ۔2018 میں 4.62 بلین یورو مالیت کے ہتھیار برآمد کیے گئے ۔ 2017 میں ان کی مالیت 6.24 بلین یورو تھی۔ جرمن ہتھیاروں کی سب سے زیادہ فروخت 2015 میں ہوئی۔ مجموعی طور 7.86 بلین ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔ دفاعی ساز وسامان تیار کرنیوالی جرمن صنعت کو پہنچنے والے اس نقصان کی وجہ صرف سیاسی محرکات پر مبنی پالیسی ہے۔

شیئر: