Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکی آرتھر کا رویہ استاد کی ڈانٹ کی طر ح ہے،وقار یونس

 
لاہور:پاکستانی سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے مکی آرتھر کے غصے والے رویئے کو ایک استاد کی ڈانٹ کے مترادف قرار دیدیا۔ جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سینیئرز کو کھری کھری سنا دی تھیں اور اپنے غصے کا برملا اظہار کیا تھا اگرچہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس معاملے کو نظرانداز کرنے اور اس ڈانٹ پر خاموش رہنے کی کوشش کی گئی لیکن واقعے کی بازگشت ابھی تک سنائی دے رہی ہے۔اس حوالے سے اپنے پیغام میں وقار یونس نے کہا کہ آرتھر نے اگر کھلاڑیوں پرغصہ کیا ہے تو اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں، وہ ہیڈ کوچ اور استاد ہیں، ٹیم کو غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا ۔ وقار یونس نے کہا کہ میں پاکستانی بولرز کی کارکردگی سے بڑا متاثر ہوا ہوں مگر کیچ چھوڑ کر کوئی میچ نہیں جیتاجا سکتا، اب بھی یقین ہے کہ پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ میں کم بیک کرے گی اور بہتر نتائج دے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں
 

شیئر: