Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3ماہ میں 5لاکھ کارکن لیبر مارکیٹ سے نکل گئے

ریاض ۔۔۔ سال رواں 2018ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران سعودی لیبر مارکیٹ سے 5لاکھ کارکن نکل گئے۔ ان میں سعودی اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔ انکی مجموعی تعداد 5لاکھ54ہزار357 ہے۔فی الوقت سعودی لیبر مارکیٹ میں کام کرنےوالے سعودیوں اور غیر ملکیوں کی تعداد 88لاکھ13ہزار236ہے جبکہ دوسری سہ ماہی کے دوران انکی تعداد 93لاکھ67ہزار593تھی۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ 3ماہ کے دوران5لاکھ54ہزار357کارکن مارکیٹ کو خیر باد کہہ گئے۔ الوطن اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افراد کے یہاں کام کرنے والوں کی تعداد 4.387ملین ہے۔ یہ ادارو ںکے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ ان کے بعد شراکتی کمپنیوں اور پھر پیشہ ورانہ اداروں کے کارکنان کا نمبر آتا ہے۔ سب سے زیادہ ملازم ریاض ریجن میں ہیں 'انکی تعداد 3.201ملین ہے۔ مکہ مکرمہ اور جدہ دوسرے نمبر پر ہیںجہاں برسر عمل افراد کی تعداد1.517ملین ہے۔ الشرقیہ تیسرے نمبر پر ہے جہاں کارکنان کی تعداد 1.355ملین ہے۔ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران سوشل انشورنس میں شامل سعودیوں کی تعداد 1.946ملین ریکارڈ کی گئی اور غیر ملکیوں کی تعداد 7.421ملین پائی گئی۔

شیئر: