Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2018ءپاکستان اسکواش کیلئے خوش قسمت رہا، جہانگیر خان

کراچی: سابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ 2018ءپاکستان میں اسکواش کیلئے خوش قسمت ثابت ہوا۔ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد شہرقائد میں انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد اور اس میں غیرملکی پلیئرزکی شرکت قابل قدر رہی، امید ہے نیا سال ملک میں اسکواش سمیت دیگرکھیلوں کے لئے زیادہ بہتر ہو گا۔ سابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان نے کہا کہ یہ امر ہم سب کیلئے مسرت کا باعث رہا کہ ختم ہونے والے سال 2018 ءمیں پاکستان کو اسکواش کے میدان میں بڑی کامیابی ملی۔ورلڈ اسکواش فیڈریشن اور پاکستان اسکواش ایسوسی ایشن نہ صرف انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے پاکستان کے سفر پر عائد پابندی اٹھائی بلکہ ہمارے ملک کو انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹس کی میزبانی بھی تفویض کی۔انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں طویل عرصے سے جدوجہدکی جارہی تھی جو رنگ لے آئی۔انھوں نے کہاکہ بدقسمتی سے گزشتہ دہائیوں میں کراچی کے حالات کے سبب عالمی اسکواش مقابلوں پر پابندی تھی جس کی وجہ سے ہم مایوسی کا شکار تھے لیکن میں نے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے ساتھ کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا اور اس میں ہمیں کامیابی ملی جس کے بعد کراچی میں انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ میں ریکارڈ تعداد میں معروف غیرملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی جس سے نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک کے حوالے عالمی سطح پر بہت مثبت تاثرگیا۔ایک سوال کے جواب میں جہانگیر خان نے کہا کہ نئے سال کے حوالے سے بہت ساری امیدیں ہیں۔2019ء میں نہ صرف کراچی اور لاہور بلکہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی انٹرنیشنل اسکواش مقابلوں کے انعقاد کو ممکن بنانے کی کوشش کی جائیگی۔سابق عالمی چیمپیئن جہانگیر خان نے کہا کہ اللہ کرے نیا سال ملک اور قوم کے لئے خوشیوں کا پیغام لیکرآئے اور پاکستان میں اسکواش اور دیگرکھیلوں کو بھی تقویت ملے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: