Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساما نے انشورنس سے روک دیا

ریاض ۔۔۔ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی ساما نے 23ربیع الثانی 1440ھ مطابق 30دسمبر 2018ءسے 3کمپنیوں کو انشورنس پالیسی جاری کرنے سے منع کردیا۔ساما نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ یہ کمپنیاں کوآپریٹو انشورنس کمپنیو ںکے نگراں نظام کے تقاضے پورے نہیں کررہی تھیں۔ جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں البراک للفحص، دارمیار اور امتثال ہیں۔ ساما نے انتباہ دیا ہے کہ وہ مذکورہ تینوں کمپنیو ںکیخلاف قانونی چارہ جوئی بھی کریگی۔ ساماکا کہنا ہے کہ وہ انشورنس پالیسی خریدنے والوں کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں پرعزم ہے۔

شیئر: