Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجیلا میرکل مسلسل 8 ویں سال دنیا کی طاقتور خاتون قرار

برلن۔۔۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے مسلسل 8 سال سے دنیا کی طاقت ور ترین خاتون کا اعزاز برقرار رکھا ۔ فوربز جریدے نے سال 2018 کی 100 طاقتور خواتین کی ایک فہرست شائع کی ہے۔ اس فہرست میں اُن خواتین کو شامل کیا گیا ہے جنہوںنے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل اس فہرست میں پہلے نمبر پرہیں ۔ انہوں نے مسلسل 8 سال سے طاقت ور ترین خاتون ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ۔دوسرے نمبر پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے ہیں جو2 سال سے برطانیہ کی وزیراعظم ہیں۔ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے مشکل فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہیں۔با اثر خواتین میں ایتھوپیا کی ساھلی زویدی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ بھی سر فہرست ہیں۔

شیئر: