Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکو سے امریکی جاسوس گرفتار کرلیا گیا ،روسی سیکیورٹی ایجنسی کا دعویٰ

ماسکو۔۔۔روس کی سیکیورٹی ایجنسی ایف بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ماسکو سے جاسوسی کے الزام میں ایک امریکی شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایف ایس بی نے کہا کہ امریکی شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے جاسوسی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کی سزا 20 سال قید تک کی ہے۔بیانیے میں بتایا گیا کہ مذکورہ امریکی جاسوس نے روس میں جو نام اختیار کیا ہوا تھا اس کا انگریزی زبان میں ترجمہ پال وہیلم ہے۔خیال رہے کہ ماسکو میں امریکی جاسوس کی گرفتاری کا معاملہ ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب خود روس مغرب کے ساتھ ان معاملات میں الجھا ہوا ہے۔روس کے صدر ولادی میرپوٹین نے مغربی ممالک پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ ممالک جاسوسی کے الزامات لگا کر ماسکو کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیئر: