Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیپ ٹاون پہنچ گئی

کیپ ٹاون:جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم  کیپ ٹاون پہنچ گئی۔ دونوں ٹیمیں 3 جنوری سے ایک بارپھر مدمقابل ہوں گی۔میزبان جنوبی افریقہ کی ٹیم کو سیریز میں0-1کی برتری حاصل ہے ۔ سنچورین ٹیسٹ ہارنےوالی پاکستانی ٹیم کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر محمد عباس اور لیگ اسپنر شاداب خان انجریز سے نجات پانے میں کامیاب ہوچکے ہیں تاہم حارث سہیل گھٹنے کی تکلیف کا شکارہیں اور ان کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔ٹیم انتظامیہ پرامید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ تک ٹیم تمام فٹنس مسائل سے جان چھڑا لے گی۔دوسری طرف جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ورنن فلینڈر بھی فٹ ہوگئے ہیں اور دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں ان کی شمولیت کا امکان ہے۔ اس گراونڈ پر آخری مرتبہ فروری 2013 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ ہوا تھا۔ جس میں یونس خان اور اسد شفیق کی پہلی اننگز میں سنچریوں اور سعید اجمل کی 6 وکٹوں کے باوجود میزبان ٹیم نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز میں 338 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میںبڑا ہدف نہیں دے سکی تھی اور جنوبی افریقہ نے 182 رنز کا ہدف 6 وکٹ پر پوراکرلیاتھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: