Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرضی مالیاتی اداروں سے انتباہ

ریاض ۔۔۔ سعودی بینکوں میں ابلاغی و آگہی امور کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ بعض غیر اجازت یافتہ فرضی مالیاتی ادارے سعودی مارکیٹ میں گھس آئے ہیں اور یہ خود کو مختلف ناموں سے متعارف کرا رہے ہیں۔ خود کو مالیاتی اداروں کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ یہ تین طرح کے ادارے ہیں۔ ان میں سے ایک تو فنڈنگ کمپنیاں ہیں ۔ یہ مقامی شہریوں او رمقیم غیر ملکیوں کو بینکوں کے قرضوں سے نجات دلانے کے نام پر ان سے رقمیں اینٹھ رہی ہیں۔ایسے سعودی شہری جن کے پاس کریڈٹ ریکارڈ اچھا نہیں ہوتا یا جو ساما کے اجازت یافتہ مالی اداروں سے فنڈ حاصل نہیں کرسکتے وہ اس قسم کی فنڈنگ کمپنیوں کے جھانسے میں آسانی سے آجاتے ہیں۔ دوسری تقسیط کمپنیاں ہیں ۔ یہ بھی بغیر اجازت نامے کے سامان قسطوں پر فراہم کرنے کے عنوان سے عوام الناس کو بے وقوف بنا رہی ہیں۔ تیسری مالیاتی مشاورتی کمپنیاں ہیں یہ بھی سعودی مالیاتی منڈی میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ انکا کہناہے کہ یہ انویسٹمنٹ کنسلٹنٹسیاں ہیں۔ یا یہ مالیاتی وساطت کا کام انجام دیتی ہیں۔ ان سے بھی گریز کیا جائے۔
 

شیئر: