Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی باشندے آئرلینڈ کی شہریت لینے لگے

لندن .. برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ اخراج یا بریگزٹ کے باعث جمہوریہ آئرلینڈ کی شہریت اور آئرش پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے درخواستیں دینے والے برطانوی شہریوں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ 2018 میں ایسی درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ83 رہی، جو ایک ریکارڈ ہے۔ ہر وہ برطانوی شہری، جو جمہوریہ آئرلینڈ یا شمالی آئرلینڈ میں پیدا ہوا یا جس کے ماں باپ یا والدین کے والدین کا تعلق بھی آئرلینڈ سے رہا ہو، وہ آئرلینڈ کی شہریت کے لئے درخواست دینے کا اہل ہوتا ہے۔ بریگزٹ پلان کے مطابق برطانیہ مارچ کے اواخر میں یورپی یونین سے نکل جائے گا۔

شیئر: