Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ حکومت تجاوزات نہیں کہ گرادی جائے

حیدر آباد.... پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ سندھ حکومت اسلام آباد یا کراچی کی تجاوزات نہیں کہ گرادی جائے۔ایک وزیر کہتا ہے سندھ کا پانی بند کردیں گے۔ کیا وفاق کے ایک حصے کا پانی بند کرنا اتنا آسان ہے؟۔آئین میں حکومت ختم کرنے کا طریقہ کار موجود ہے۔زبردستی کا کوئی بھی فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔تحریک انصاف کا انداز حکومت صحیح نہیں۔ منگل کو پریس کانفرنس کے دوران چانڈیو نے کہا کہ سندھ میں لوگوں کے اعتماد کی حکومت ہے۔ سندھ کے وزیراعلی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا اعتماد ہے۔یہ جو دو وزرا بولتے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کبھی اپنی وزارت کے بارے میں بات نہیں کی۔ادھار کے وزیر اطلاعات بولتے ہیں تو ہمیں پریشانی نہیں ہوتی۔ پنجاب میں ایک بڑا دانشور ہے جسے بولنا ہی نہیں آتا۔پیپلز پارٹی حکومت میں بھی ہوتی ہے تو امتحان سے گزرتی ہے اور ہمیشہ تیار رہتی ہے۔ زرداری نے اپنے دور میں غیر جانبداری سے وفاق کی نمائندگی کی لیکن موجودہ صدر اور گورنر سندھ آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ہر کام میں وفاق مداخلت کرتا ہے۔ چانڈیو نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اس کے نمائندے عجیب صورتحال پیدا کررہے ہیں۔وفاقی حکومت نجانے کیوں وقت سے پہلے گھر جانا چاہتی ہے۔چیف جسٹس نے جو کہا وہ درست ہے، حکومت کو جمہوری انداز سے چلنے دیں۔ آپ بھی مہمان اداکاروں کی طرح آئے ہیں۔ حالات بگڑتے ہیں تو سایہ بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔ لوگوں کو طاقت کا بڑا گھمنڈ ہوتا ہے۔ تباہی آتی ہے تو پھر وہ طاقت نجانے کہاں چلی جاتی ہے۔ 

شیئر: