Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت تو تبدیلی سے ہی پھلتی پھولتی ہے، میرکل کا سال نو کا پیغام

برلن۔۔۔جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے سال نو کے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت تو تبدیلی سے ہی پھلتی پھولتی ہے اور کئی بین الاقوامی بحرانوں کے حل کا ایک راستہ یہ ہے کہ جرمنی کو اب تک کے مقابلے میں زیادہ ذمے داریاں سونپی جائیں۔جرمن چانسلر نے اپنے پیغام میں کہاکہ جرمنی اور جرمنوں کو اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے اور ایک مثبت سوچ کے ساتھ نئے سال 2019ء میں بھی یورپی یونین کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرتے رہنا ہو گا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ختم ہونے والا سال 2018ایک بہت مشکل سال تھا۔ اس سے ان کی مراد جرمنی اور یورپی یونین کی سال رواں کے دوران داخلی سیاسی صورت حال بھی تھی اور بیرونی دنیا میں پائے جانے والے وہ کئی بحران بھی، جنہیں فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے۔

شیئر: