Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی آتشزدگی

حیدرآباد ۔۔۔تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔یہ واقعہ ضلع متنگی چرچ کے قریب فرنیچر کی دکان میں گزشتہ شب اچانک آگ لگی۔بتایاجاتا ہے کہ نئے سال کے موقع پر پٹاخے چھوڑے گئے تھے ۔یہ پٹاخے فرنیچر کی دکان میں جاگرے جس کے نتیجہ میں گیس سلنڈر پھٹ پڑا اور یہ آگ لگی۔اس واقعہ میں 8جھونپڑیاں جل کرمکمل طور پرخاکستر ہوگئیں۔اطلاع ملتے ہی دو فائربریگیڈز کے اہل کار وہاں پہنچے اورآگ پرقابو پایا۔اس واقعہ میںکسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںملی البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔ 
 

شیئر: