Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تائیوان چین میں ضم ہو کر رہے گا،چینی صدر

بیجنگ...چینی صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اس بات کو تسلیم کریں کہ وہ چین کا حصہ ہیں اورتائیوان چین میں ضم ہو کر رہے گا۔ تائیوان کے صدر چائی ان وِنگ نے کہاہے کہ چین کو تائیوان کے وجود کو قبول اور پ±ر امن طریقوں سے اختلافات کو حل کرنا چاہیے۔ چین اور تائیوان کے درمیان تعلقات کی بحالی کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریر میں چینی صدر نے تائیوان کوایک ملک، دو نظام کے نظر ئیے کی بنیاد پر ضم ہونے کی پیشکش دہرائی۔ انہوںنے کہا کہ چین اس معاملے میں طاقت کا استعمال بھی کر سکتا ہے۔چینی صدر نے کہا کہ دونوں فریقین ایک ہی چینی نسل کا حصہ ہیں ۔تائیوان کی آزادی ایک ’بند گلی‘ ہے جس کا کوئی مستقبل نہیں۔ تائیوان کی عوام کو یہ سمجھنا چاہیے کہ آزادی حاصل کرنے سے انھیں صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ تائیوان کے ساتھ تعلقات چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ کسی قسم کی غیر ملکی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ بیجنگ تائیوان کے لوگوں کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حمایت کرنے والی بیرونی قوتوں کے خلاف ہر ضروری اقدامات اٹھانے کا حق رکھتا ہے۔تائیوان خودمختار تصور کرتا ہے، لیکن بیجنگ اسے اپنا صوبہ مانتا ہے جو ملک سے جدا ہوگیا تھا۔ 

شیئر: