بال ٹمپرنگ کا شکار کرکٹرز کو سزا کے بعد خوش آمدید کہیں گے،ایرون فنچ

میلبورن: آسٹریلوی اوپنر اور ون ڈے ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ بال ٹمپرنگ میں پابندی کا شکار ہونے والے ہمارے کرکٹرز نے جو کچھ کیا اس کی سزا انہیں مل گئی اور پابندی ختم ہونے پر ہم انہیں کھلے دل اور بازووں سے ٹیم میں خوش آمدید کہیں گے۔ یاد رہے ان کے ساتھی اوپنر کیمرون بینکرافٹ کی سزا مکمل ہو چکی ہے جبکہ سابق کپتان اور نائب کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی سزا مارچ میں ختم ہوگی۔ان تینوں کو واپسی پر ایشز سیریز اور بعد ازاں ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا حصہ بنانے کی تجویز ہے تاہم اس کے لئے ٹیسٹ کپتان ٹم پین اور ایرون فنچ میں مشورہ ہو گا۔ ایرون فنچ نے اس بارے میں واضح طور پر اپنی آمادگی ظاہر کردی ہے اور کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہونا تھا ہو گیا اب ہمیں آگے دیکھنا ہے۔ تینوں کھلاڑی سخت محنت کررہے ہیں تاکہ تمام تقاضے پورے کرکے خود کو نمائندگی کا حقدار ثابت کریں اور ہمیں بھی اس میں ان سے تعاون کرنا ہوگا۔فنچ کا موقف اپنی جگہ لیکن بین کرافٹ اور ان سے پہلے اسٹیون اسمتھ کے انٹرویوز نے صورتحال کو تبدیل کر دیا ہے ،اسمتھ کا کہنا تھا کہ انہیں بال ٹمپرنگ کی کوشش کا قبل ازوقت علم ہوگیا تھا لیکن وہ اسے روکنے میں ناکام رہے جبکہ کیمرون بینکرافٹ نے اس کے لئے ڈیوڈ وارنر کو موردالزام ٹھہرایا ہے جو ابھی تک جواب میں کچھ نہیں بولے۔ ان بیانات کے بعد ان تینوں کی دوبارہ انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی اتنی سہل نہیں رہی جتنا پہلے سمجھی جا رہی تھی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: