Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ءکے وسط سے نیا ہوائی اڈہ داخلی پروازوں کیلئے کھلے گا

جدہ ۔۔۔ محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا ہے کہ جدہ کا نیا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سال رواں کے وسط میں داخلی پروازوں کیلئے مکمل طور پر کھول دیا جائیگا۔ انہوںنے بتایا کہ دنیا بھر کے ہوائی اڈوں پر جزوی آپریشن کا نظام رائج ہے۔ ہمارے یہاں بھی اسی پر عمل ہورہا ہے۔ یہ کوئی انوکھی بات نہیں۔ محکمے نے یہ وضاحت جاری کرکے داخلی پروازوں کے حوالے سے نئے ہوائی اڈے کے افتتاح کی بابت ہونے والی تضاد بیانیوں کا قلع قمع کردیا۔ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ داخلی پروازیں نومبر سے دسمبر 2018 ءتک نئے ہوائی اڈے سے چلیں گی۔

شیئر: