Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورکھپور میں راہول گاندھی کے پوسٹر

لکھنؤ۔۔۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے علاقہ گورکھپور کی سڑکوں پر نئے سال کے پیش نظر راہول گاندھی کے بڑے بڑے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹروں میں راہول گاندھی کو ’س’نگھم اسٹائل‘‘ میں ایک پولیس والے کی وردی میں دکھایا گیا ہے، جو ملک کی حفاظت کے جذبے سے بھرا ہوا ہے۔ پوسٹر میں راہول گاندھی کو ’’جن رکشک‘‘ یعنی عام لوگوں کا محافظ بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’’راہول گاندھی جی کی سنامی میں ڈوب گئے جَن وِرودھی پانی میں‘‘۔گورکھپور کے کانگریس کارکنان نے کیک کاٹ کر نئے سال کا جشن مناتے ہوئے کہا کہ 2019 میں راہول گاندھی ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ پوسٹر میں لکھا گیا ہے ’’ریٹرن 2019 جَن رکشک۔ وقت ہے بدلاؤکا-2019‘‘۔ اس کے نیچے کی لائن میں لکھا ہے ’’میں ملک کی حفاظت کروں گا، یہ ملک میری جان ہے، اس کی حفاظت کے لیے میرا دل اور میری جان قربان ہے‘‘۔
 

شیئر: