Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہجہان پور میں رکشے والا پولیس تشدد سے ہلاک

لکھنؤ۔۔۔ شاہجہان پور  پولیس نے ایک رکشے والے پر ظلم ڈھانے میں ریکارڈ قائم کردیا۔ اسے معمولی سی غلطی پر پکڑ کر اس قدر پیٹا کہ اس کی موت ہوگئی ۔ یہ واقعہ شہر کے باہر بریلی موڑ پر پیش آیا ۔ عوام اس واقعہ سے سخت برہم ہوئے اور انھوںنے پولیس تھانے پر پتھراؤ کرکے بریلی شاہجہاں پور روڈ پر 8 گھنٹے کے لیے ٹریفک روک دی۔اس دوران کئی سرکاری بسوں، پولیس کی جیپوںاور ایمولنسوں میں توڑ پھوڑ کی۔
 

شیئر: