Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹلی میں تعینات شمالی کوریا کا سفارتکار منحرف

  روم ...اٹلی نے شمالی کوریا کے اعلی سفارتکار کی جانب سے سیاسی پناہ کی درخواست سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے تاہم اعتراف کیا کہ شمالی کوریا کی طرف سے سفیر کی تبدیلی سے متعلق درخواست ملی ہے ۔ واضح رہے کہ اٹلی میں تعینات شمالی کوریا کے اعلیٰ سفارت کار نے سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرائی ہے۔ جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے اراکین پارلیمنٹ کو بند کمرے کے اجلاس میں بریفنگ د ی ہے کہ روم میں شمالی کوریا سفارت خانے کے ناظم الامور جو سونگ گل اپنی اہلیہ کے ہمراہ روپوش ہیں ۔ جو سونگ گل اکتوبر 2017 میں سفارت خانے کے ناظم الامور بنے تھے جب اطالوی حکومت نے شمالی کوریائی سفیر کو چھٹے جوہری تجربے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بیدخل کر دیا تھا۔

شیئر: