Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجیریا ، ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 5 فوجی ہلاک

لاگوس...نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ۔ 5 فوجی ہلاک ہو گئے۔ نائیجیرین فضائیہ کے اعلی افسر نے بتایاکہ ہیلی کاپٹر داماس علاقے میں 145 ویں بٹالین کے اہلکاروں کی امداد پہنچانے کے مشن پر تھا ۔ اسی دوران گر کرتباہ ہو گیا ۔ نائیجریا کی فوج نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا بوکو حرام تنظیم کے دہشت گردوں کے پاس فوج سے بہتر سامان اور ہتھیار ہیں۔فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ معاشرے کے کچھ بھٹکے ہوئے لوگ فوج کے خلاف اس طرح کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں تاکہ فوج ذہنی دباو میں آ جائے۔ فوج اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف اپنی مہم پہلے کی طرح جاری رکھے گی ۔ کسی بھی طرح کے دبا ومیں نہیں آئے گی ۔ 

شیئر: