Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین کے سب سے طاقتور غیر جوہری بم کا تجربہ

بیجنگ...چین نے اپنے سب سے طاقتور غیر جوہری بم کا تجربہ کر لیا ۔ چین کی سرکاری اسلحہ بنانے والی کمپنی نو رنکو کی ویب سائٹ پر جاری مختصر ویڈیو میں انتہائی وزنی بم گرتے د کھایا گیا، جس کے بعد آگ اور دھو ئیں کا بڑا بگولہ اٹھا۔ اس بم کو 'تمام بموں کی ماں' کا چینی ورژن قرار دیا۔ بم کی طاقت جوہری ہتھیار سے کچھ ہی کم ہے ۔یہ تجربہ کب اور کہاں کیا گیا اور اس کی رینج کیا ہے اس حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔واضح رہے کہ 2017 میں امریکی فوج نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پاکستانی سرحد کے قریب سب سے بڑا غیر جوہری بم ’جی بی یو 43‘ گرایا تھا۔جسے تمام بموں کی ماں بھی کہا جاتا ہے۔ سب سے بڑے غیر جوہری بم کوداعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا گیا۔

شیئر: