Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا: یادگار انسٹا گرام تصاویر جاری

سڈنی ۔۔۔آسٹریلوی محکمہ سیاحت نے سال رواں کے اختتامی دنو ںکو یادگار بنانے کیلئے اور اس حوالے سے ملک کی سیر و سیاحت کیلئے آئے ہوئے لوگوں کو تحفتاً پیش کرنے کیلئے کچھ ایسی تصاویر کا البم تیار کرلیا گیا ہے جو دیکھنے کے قابل ہیں۔ البم میں شامل بیشتر تصاویر ایسی ہیں جنہیں سال رواں میں انسٹا گرام کا شوق رکھنے والوں نے سب سے زیادہ پسند کیا۔ البم میں انسٹا گرام سے ملنے والی 30انتہائی مقبول تصاویر کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ محکمہ سیاحت کا کہناہے کہ اس فوٹوگرافی مقابلے میں جس کا باقاعدہ کوئی اعلان نہیں ہوا تھا 33لاکھ سے زیادہ افراد اپنی دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں اور اظہار پسندیدگی میں بھی پیچھے نہیں رہے ہیں۔ زیادہ تر تصاویر سڈنی کے علاوہ ایڈیلیڈ، کوئنز لینڈ وغیرہ کی ہیں۔
 

شیئر: