Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیٹلی نے سوال کا جواب دینے کے بجائے گالی دی، راہول

نئی دہلی۔۔۔کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر رافیل طیارہ سودے پر پارلیمنٹ میں بحث سے راہ فرار اختیار کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ بحث میں ان کی جگہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی اس مسئلے پربولتے ہیں اور رافیل سے منسلک سوالات کا جواب دینے کے بجائے انہیں گالی دیتے ہیں ۔ انہوں نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہاس کے احاطے میں صحافیوں کو بتایا کہ رافیل مسئلے پر لوک سبھا میں بحث ہو رہی ہے لیکن مودی بحث میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ وزیراعظم کی جگہ وزیرخزانہ ارون جیٹلی سامنے آئے اور انہوں نے رافیل کے بارے میں کوئی جواب نہیں دیا تھا بلکہ مجھے گالی دی ہے۔ کانگریس کے صدر نے کہا ہے کہ مسٹر جیٹلی کاانہیں گالی دینے کا جواز نہیں ہے ۔ انہیں گالی نہیں دینی چاہئے،بلکہ سوالات کا جواب دینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سودے کے بارے میں بتانا چاہئے کہ 526 کروڑ روپے کے طیارے کا سودا 1600 کروڑ روپے میں کیوں طے کیا گیا۔ حکومت یہ بھی بتائے کہ یہ کام فضائیہ کے کہنے پر کیا گیا ہے یا خود مودی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ حکومت یہ بھی بتائے کہ 126 طیاروں کی جگہ محض 36 طیاروں کے لئے سودا طے کیوں کیا گیا۔ساتھ یہ بھی بتائیں کہ آیا یہ فیصلہ مودی نے کیا ہے یا ایئر فورس کے کہنے پر کیا گیا ہے۔
 

شیئر: