Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم

بیجنگ.. چینی صدر شی جن پنگ نے فوج کو جنگ کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ چینی فوج کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ چینی افواج کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیئے۔ کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے۔چینی صدر نے جنوبی چین کے ساحلی علاقے کے تنازع اور امر یکہ کے ساتھ کشیدہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے فوج کو ہدایت کی کہ خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے عصر نو کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے والی جنگی ٹیکنالوجی تیار کرے۔شی جن پنگ نے مزید کہا کہ رواں صدی دنیا میں کئی نمایاں تبدیلیاں لارہی ہے۔ اس تیزی سے بدلتی ہوئی صورت حال میں چین کو اپنی جغرافیائی اہمیت کے باعث مختلف خطرات کا بھی سامنا ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر: