Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نے حالات بہتر نہ کئے تو کوئی اور کرے گا،چیف جسٹس

لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر حکومت حالات بہتر نہیں کرے گی تو یہ ذمہ داری کوئی اور پورے کرے گا۔ عدلیہ کا ادارہ ناکام رہا تو معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ ملک میںجس معیار کا انصاف کا ادارہ ہونا چاہیے وہ نہیں ہے،تین بنیادوں پر قومیں ترقی کرتی ہیں ۔پہلے تعلیم، دوسرا بہترین لیڈرشپ اور تیسرا انصاف کی فراہمی ہے۔ 2 سالوں میں عوام نے بہت عزت دی۔ لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مدینے کی ریاست میں بہترین انصاف کا نمونہ حضرت عمرؓ کا دور تھا۔ انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑا کام ہے۔ ایماندار قیادت ہی ملک کو ترقی کی جانب لے جاسکتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے قومیں بنتی ہیں اور ترقی کرتی ہیں۔ بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کے شعبے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا۔درس گاہوں اور اسکولوں میں وڈیروں کے جانور بندھے ہیں۔ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں اسکول تک نہیں۔ میری اپیل ہے تعلیم اور صحت کو پیسا کمانے یا کاروبار کا ذریعہ مت بنائیں۔
 

شیئر: