Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت حسین حقانی کی وطن واپسی کےلئے متحرک

   اسلام آباد ... وفاقی حکومت سابق سفیر حسین حقانی کی وطن واپسی کےلئے متحرک ہوگئی ۔ حسین حقانی کی واپسی سے متعلق کیس میں ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا کہ حسین حقانی کی ایکسٹرایشن دستاویز جلد امریکی حکام کو بھیجی جائیں گی۔رپورٹ کے مطابق حسین حقانی کی واپسی کےلئے وزارت خارجہ میں اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ قانونی پہلووں پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔ ایف آئی اے نے 355 صفحات پرمشتمل ایکسٹراڈیشن دستاویزات وزارت داخلہ کے حوالے کیں۔رپورٹ میں کہاگیا کہ حسین حقانی مئی 2008 سے نومبر 2011 تک امریکہ میں پاکستان کے سفیر تھے۔ حسین حقانی نے مدمت ملازمت کے دوران اختیارات کا غلط استعمال کیا۔سیکرٹ سروس فنڈز کی خلاف ورزی کی۔رپورٹ میں حسین حقانی پر 2 ملین ڈالر سالانہ خورد برد کا الزام لگایا گیا۔رپورٹ کے مطابق حسین حقانی نے 8 ملین ڈالر میں سے 4 ملین ڈالر ذاتی مقاصد کےلئے استعمال کئے ۔ سرکاری پیسے کے غلط استعمال پرحسین حقانی کےخلاف مارچ 2018 میں ایف آئی آردرج ہوئی۔ عدالت میں چالان پیش کیا جاچکا ہے۔ 
 

شیئر: