Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاجرین کی آمد، اسپین اٹلی سے آگے نکل گیا،یورپی یونین

برسلز۔۔۔یورپی یونین رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بحیرہ روم عبور کر کے یورپی یونین تک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد کے اعتبار سے اسپین اٹلی سے آگے ہے۔ دوسری جانب اسپین کا رخ کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ یورپی یونین کے سرحدی نگرانی کے ادارے فرونٹیکس کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ برس غیرقانونی طریقے سے یورپی یونین پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد ڈیڑھ لاکھ تھی جو گزشتہ 5برسوں کی کم ترین تعداد ہے۔رپورٹ کے مطابق 2018ءمیں اٹلی پہنچنے والے غیرقانونی تارکین وطن کی تعداد میں 80 فیصد کمی ہوئی ہے۔اور اسپین کا رخ کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

شیئر: