Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: 4شہروں میں مکانات کے کرایوں میں کمی

ریاض۔۔۔۔ وزار ت ہاﺅسنگ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے 4بڑے شہروں میں مکانات کے کرایوں میں مزید کمی ہوگئی۔ وزارت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال کی آخری چوتھائی کے دوران مدینہ منورہ میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ سال کی دوسری چوتھائی کے مقابلے میں کرایوں میں7فیصد کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح دوسرے نمبر پرجدہ ہے جہاں گزشتہ چوتھائی کے مقابلے میں کرایوں میں 3.3فیصد کمی ہوئی ہے۔دمام تیسرے نمبر ہے جہاں2.3فیصد کمی ہوئی ہے، چوتھے نمبر پر ریاض ہے جہاں 1.6فیصد کمی ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ میں سب سے کم کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق کرایوں میں مزید کمی متوقع ہے۔ مکانات کے کرایوں میں کمی کی بنیادی وجہ رسد اور طلب میں توازن کا فقدان ہے۔ 2018کے اختتام کے ساتھ مکانات کے کرایوں میں عام طور پر 20فیصد کمی دیکھی گئی۔ رواں سال کے اختتام پر کرایوں میں 50فیصد کمی متوقع ہے۔ شہر کے دور دراز اور پرانے محلوں میں مکانات کے کرایوں میں مزید کمی ہوگی۔ ان علاقوں میں مکانات کے مالکان کو سخت مشکلات پیش ہوں گی۔ ریاض کے حوالے سے ماہرین نے کہاہے کہ گزشتہ5ماہ کے دوران مکانات کے کرایوں میں 35فیصد تک کمی ہوئی ہے لیکن ریاض کے شمالی محلوں میں کرایوں میں صرف 15فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح جدہ میں عمومی طور پر کرایوں میں 55فیصد کمی ہوئی ہے ۔ معاشی حالات میں اگر تبدیلی نہ ہوئی تو آئندہ مہینوں میں مزید کمی متوقع ہے۔ 
 
 

شیئر: