Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیڈمنٹن:انٹر یونیورسٹی چیمپیئن شپ پنجاب یونیورسٹی کے نام

پشاور: پشاور میں جاری انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپیئن شپ جامعہ پنجاب نے جیت لی۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب رنر اپ رہی۔ پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں انٹریونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کا ٹائٹل یونیورسٹی آف پنجاب نے اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب سے سخت مقابلے کے بعد پنجاب یونیورسٹی نے 1-3سے کامیابی سمیٹی۔چیمپیئن شپ کا انعقاد بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے شعبہ کھیل نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کیا تھا، فائنل کے مہمان خصوصی اسکواش کے سابق عالمی چیمپیئن قمر زمان تھے۔انہوں نے ونر ٹیم کو ٹرافی جبکہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹریس ا سپورٹس ماریہ ثمین کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے مقابلوں کا مزید انعقاد کیا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: