Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم سرما کی آمد: غروبِ آفتاب کے دلکش رنگوں سے طریف کا آسمان سج گیا

خزاں کے اختتام اور سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بتدریج کمی آ رہی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
حدود شمالیہ ریجن کی طریف گورنریٹ کے آسمان پر غروبِ آفتاب کے وقت سنہری، نارنجی اور سرخ رنگوں کے دلکش مناظر بکھر جاتے ہیں جس سے ایسے خوبصورت مناظر نظر آ رہے ہیں۔
یہ مناظر فوٹوگرافی کے شوقین افراد کو کھلی فضا کی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق خزاں کے اختتام اور سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔

اس کے باعث مقامی رہائشی کھلے مقامات پر وقت گزار رہے ہیں جہاں وہ بدلتے ہوئے موسم کے دلکش مناظر اور غروبِ آفتاب کے خوبصورت رنگوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

 

شیئر: