وسم حائل 2026: سیاحوں کو تاریخی اور ثقافتی مقامات کی سیر کرواتی سیاحتی بسیں
وسم حائل 2026 کی سرگرمیوں کے تحت وزیٹرز کے لیے بس ٹورز کا انعقاد کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
’وسم حائل 2026‘ کی سرگرمیوں کے تحت سیاحوں کے لیے بس ٹورز کا انعقاد کیا گیا ہے جو انہیں خطے کے مختلف تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی مقامات سے روشناس کرا رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ان ٹورز میں تقریب کے مقام سے شہرِ حائل کے شمال مغرب میں واقع جبہ کے تاریخی مقام تک شٹل سروس بھی شامل ہے۔
یہ مقام ہزاروں سال پرانے قدیم چٹانی تراشوں اور فنکارانہ نقوش سے مزین ہے جو ابتدائی انسانی زندگی اور اس علاقے میں پائے جانے والے جانوروں کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس تاریخی مقام کو 2015 سے یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ فہرست میں شمولیت کا اعزاز حاصل ہے۔
یہ بس ٹورز سیاحوں کو نقل و حمل کی آسان سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کی مالا مال تاریخی و ثقافتی میراث اور مختلف سیاحتی مقامات کا مشاہدہ کرنے کا موقع دیتے ہیں۔
اس اقدام سے اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقصدِ سفر کے طور پر حائل کے مقام کو مزید تقویت مل رہی ہے۔
