Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اترپردیش : 3وزیروں کے پرائیویٹ سیکریٹریز گرفتار

لکھنؤ۔۔۔اسٹنگ آپریشن میں مبینہ رشوت کے الزام میں یوپی حکومت کے 3وزراء کے پرائیویٹ سیکریٹریز کو گرفتارکرلیا گیا۔ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ دنوں نجی چینل پر سیکریٹریٹ کے 3اہلکاروں کے خلاف رپورٹ پیش کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر معطل کئے گئے تینوں اہلکاروں اوم پرکاش کشیپ، رام نریش ترپاٹھی اور سنتوش کمار اوستھی کو گرفتار کرکے 14دن کیلئے عدالتی تحویل میں دیدیا گیا۔ اسٹنگ آپریشن میں ان اہلکاروں کو کام کے عوض رشوت طلب کرتے ہوئے دکھایا گیاتھا۔اسٹنگ آپریشن سامنے آنے کے بعد ان تینوں اہلکاروں کو فوراً معطل کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ریاستی حکومت کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ترجمان کے مطابق سیکریٹریٹ انتظامیہ کے ڈپٹی سیکریٹری نے گزشتہ 28دسمبر کو لکھنؤ کی حضرت گنج کوتوالی میں مقدمہ درج کرایا تھا جس پر کارروائی عمل میں آئی ۔
مزید پڑھیں:- - - -حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کا سروے

 

شیئر: