Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شدید سردی اور دھند میں رات کا سفر نہ کیا جائے، یوپی ٹرانسپورٹ کا انتباہ

    لکھنؤ۔۔۔ آج کل آپ کا اگر شہر سے باہر جانے کا کوئی پروگرام ہے تو کم از کم رات کا سفر ہرگز نہ کریں۔ بہت ضروری ہو تو رات ہونے سےقبل ہی ٹرین یا بس سے روانہ ہوجائیں ورنہ رات ہونے پر روڈویز بسیں نہیں مل پائیں گی۔ کہرے کے خوف سے مسافروں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے اترپردیش ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے رات میں مختلف شہروں کوجانے والی بسیں بند کردیں۔ صرف ٹرین و طویل مسافت والی بسیں ہی سہارا ہیں لیکن کہرے کی وجہ سے آج کل ان کا بھی کوئی وقت مقرر نہیں۔شدید سردی اوربرفیلی ہوائیں چلنے سے  درجہ حرارت میں مسلسل کمی واقع ہوتی جارہی ہے۔ دن میں دھوپ نکلنے سے ٹھنڈ سے تھوڑی راحت ضرور مل جاتی ہے۔اتوار کو  برفیلی ہواؤں کے ساتھ ہلکی بوندا باندی نے موسم انتہائی سرد کردیا ۔ریاستی ٹرانسپورٹ کی بسوں میں ٹھنڈ سے بچائو کے خاص انتظامات نہ ہونے کے باعث مسافروں نے بسوں میں سفر کرنا بند کردیا ۔ شام5 بجے کے بعد لانگ روٹ کیلئے بسیں بند کردی گئیں۔ دہلی کیلئے بھی رات 7 بجے کے بعد بسیں نہیں چلائی جارہیں۔ وہیں رات9 بجے کے بعد لوکل بسوں کی تعداد کم کردی گئی۔مسافروں کی تعداد میں کمی کے باعث روڈویز کی آمدنی میں کمی واقع ہوگئی ۔
مزید پڑھیں:- - - - - -روہتک میں 2بچوں سمیت 4افراد کی پراسرار موت

شیئر: