Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

 
نیویارک۔۔۔ امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور امریکہ،چین تجارتی مذاکرات کے باعث عالمی تجارتی صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1288.02 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1289.42 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1288.60 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1290.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1290.42 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1291.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔
 
 

شیئر: