سعودی عرب، امارات اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
مملکت کے شہری علاقوں پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیح عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مملکت کے شہری علاقوں پر حوثی ملیشیا کے مسلسل دہشت گرد حملوں کی مذمت کی۔
خلیج تعاون کونسل کے مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے، کشیدگی میں کمی اور اسے پھیلنے سے روکنے کے ساتھ علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل ہم آہنگی اور مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مملکت کے خلاف حوثی ملیشیا کے مسلسل کیے جانے والے حملوں کی مذمت کی گئی۔
موجودہ چیلنجز سے نمنٹے کے لیے کوششوں،علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی مشترکہ کوششوں پر بات کی گئی۔
