Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان کا سائبر سکیورٹی مضبوط بنانے کا منصوبہ

ٹوکیو.... جاپان اپنے اہم مقامی بنیادی ڈھانچے کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانے کے لئے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اہم اداراےوں کو سائبر حملوں سے محفوظ بنانے کے لئے رواں ماہ انفرا اسٹرکچر کے منتظمین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرے گی۔ ان میں بجلی، گیس، پانی کی فراہمی کے ادارے، ریلوے اور ہوائی اڈوں کی منتظم کمپنیوں کے عہدیدار شامل ہوں گے۔ حکومت نے مواصلاتی آلات کی خریداری کے وقت اطلاعات کی چوری اور دیگر سکیورٹی خطرات کو مد نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کو خدشہ ہے کہ ایسے آلات میں سائبر حملوں سے متعلقہ مشکوک پروگرام شامل ہو سکتے ہیں۔اس فیصلے کا مطلب ہے کہ حکومت، عملاً چینی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز اور بعض دیگر کمپنیوں کی مصنوعات کی خریداری نہیں کرے گی۔

شیئر: