Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا پناہ گزینوں کی بیدخلی پر ہند سے جواب طلب

نیویارک... اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے روہنگیا پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو واپس میانمار بھیجنے کے فیصلہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہندسے وضاحت طلب کر لی ہے کہ کن حالات کے تحت اس نے بیدخلی کا فیصلہ کیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ڈپٹی ترجمان فرحان حق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے 3 ماہ کے اندر دوسری مرتبہ روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس بھیجا ہے۔پناہ گزین ایجنسی کے مطابق واپس بھیجے گئے یہ روہنگیا خاندان ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ رجسٹر ڈتھے جنہیں آسام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے کے الزام میں 2013 سے جیل میں بند تھے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں داخل ہونے والے ان پناہ گزینوں کو فی الحال حراستی مراکز میں رکھا گیا ہے۔ روہنگیا مسلمانوں کو ڈر ہے کہ انہیں میانمار حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔ 

شیئر: