Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویر لگانا مہنگا پڑا

سہارنپور۔۔۔۔سہارنپور کے ایک نوجوان کو سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصویر لگانا مہنگا پڑا۔ وڈیو وائرل ہونے کے بعد گاؤں والوں نے  پنچایت طلب کی جس کے بعد نوجوان کے والد نے بیٹے کوکھمبے کے پاس کھڑا کرکے سرعام لاٹھی سے پیٹا۔اطلاع کے مطابق سہارنپور بیہٹ تھانہ علاقے کے گاؤں تاج پورا کے رہنے والا نوجوان سوشل میڈیا پر سرگرم ہے ۔پروفائل کی ایک ونڈو میں نوجوان فلمی گانا گاتے ہوئے نظرآرہا ہے جبکہ دوسری ونڈو میں گاؤں کی ہی ایک لڑکی کا فوٹو استعمال کیا گیا ہے۔ اس گانے کا وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی گاؤں میں ہلچل مچ گئی۔نوجوان کی اس حرکت پر گاؤں والے مشتعل ہوگئے اور فوراً پنچایت بلائی گئی۔جس میں وڈیو کی تصدیق ہوتے ہی پنچایت میں موجود لوگوں نے نوجوان کو باپ کے ہاتھوں سزا دینے کا فیصلہ سنایاجس پر باپ نے عمل کرتے ہوئے بیٹے کی لاٹھی پٹائی کی۔بیہٹ تھانے کے انچارج چھوٹے سنگھ نے بتایا کہ وڈیو وائرل کی بات سامنے آئی ہے جس میں گاؤں کی ایک لڑکی کی تصویر کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے۔اگر کسی طرح کی کوئی شکایت موصول ہوگی تو اس پر قانونی کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - - - -ہاتھیوں نے گھر میں گھس کر ماں اور بچے کو کچل کر ہلاک کردیا

شیئر: