Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپنا چودھری کا گانا نہ بجانے پر ریستوران کے مالک کو لہولہان کردیا

نوئیڈا۔۔۔۔سپنا چودھری کے پروگراموں میں ہنگاموں کی خبریں تو ابھی تک عام تھیں مگر اب ان کے گانوں کی فرمائش پربھی لوگوں کے سرپھوٹنے لگے۔ گزشتہ شب نوئیڈا کے سیکٹر 38اے میں واقع گارڈن گیلیریا مال میں ہونیوالی تقریب میں شرکت کیلئے آنے والے لوگوں نے سپنا چودھری کے گانوں کی فرمائش کی جسے پوری نہ کرنے پر ریستوران کے مالک اوراور ویٹر کو زدکوب کرکے لہولہان کردیا۔ پولیس کے مطابق گرینو ویسٹ کی گوڑ سٹی سوسائٹی میں رہائش پذیرچندر شیکھر چوہان نے اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پرگارڈن گیلیریا مال میں میں تقریب کا اہتمام کیا۔ چندر شیکھر اپنی اہلیہ اور دوستوں کے ہمراہ ریستوران پہنچے جہاںان لوگوں نے موج مستی شروع کردی ۔اسی دوران وہاں موجود بعض لوگوں نے سپنا چودھری کے گانے ’’تیری آکھیا کو یوکاجل‘‘بجانے کی فرمائش کی ۔ہوٹل کے مالک کے پاس یہ گانا موجود نہیں تھا جس پر لوگوں نے سپنا کے دوسرے گانے کی فرمائش کی جو پوری نہ ہونے پر تقریب میں شریک افراد مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ برپا کردیا۔ ریستوران کے مالک ہریش اور ایک ویٹر نے معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود لوگوں نے انہیں زدوکوب کرنا شروع کردیا اور ٹیبل پر موجود بوتل ریستوران کے مالک کے سر پر دے ماری جس سے سرسے خون بہنا شروع ہوگیا ۔ایس ایچ او ، اودے پرتاپ نے بتایا کہ  چندرشیکھر چوہان اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -نجی املاک کو نقصان سے بچانے کے لئے آرڈیننس لانے پر غور
 

شیئر: