Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان اور امر یکہ میں مذاکرات کا ایک اور دور

  دوحہ ...امر یکہ اور افغان طالبان کے درمیان بدھ کو قطری دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کا ایک اور دور شروع ہو گا۔ 2روزہ مذاکرات میں امریکہ کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد ،طالبان مذاکرات کاروںکے ساتھ افغانستان میں قیام امن کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ اس نوعیت کا چوتھا مذاکراتی دور ہے۔ طالبان کے ایک نمائندے نے نام ظاہر نہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ مشاورت کے بعد طالبان کے نمائندے امریکی سفیر کے ساتھ دوحہ میں ملاقات کریں گے۔ بات چیت میں کابل حکومت کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہو گا۔ واضح رہے کہ افغان طالبان نے ماضی میں کابل حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کی کئی پیشکشوں کو مسترد کر دیا تھا۔

شیئر: