Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں ایک لاکھ ڈبل بیڈ رومز والے مکانات زیر تعمیر

حیدرآباد- - - -کمشنر گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)داناکشور نے کہا ہے کہ شہر حیدرآباد میں 8ہزارکروڑ روپئے کے صرفہ سے ایک لاکھ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کاکام کیاجارہا ہے اور توقع ہے کہ جاریہ سال کے اواخر تک یہ کام مکمل کرلئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ جی ایچ ایم سی استفادہ کنندگان کے لئے تمام تر سہولیات کی ان مکانات میں فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ساتھ ہی پلے گراونڈز ،پینے کا پانی، سینی ٹیشن ، ڈرینج اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ کارپوریشن آئندہ 6 ماہ کاایکشن پلان تیار کررہا ہے تاکہ سینی ٹیشن اور شہر میں صحت نگہداشت کے امور پرتوجہ دی جاسکے ۔
مزید پڑھیں:- - - - -مرکزی حکومت کی جانب سےریزرویشن دیئے جانےکے فیصلے کا خیر مقدم

شیئر: