Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمزہ شہباز کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

لاہور:  ن لیگ کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گرد نیب کا گھیرا تنگ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے صاحبزادے کو نیب کی جانب سے غیر قانونی اثاثوں اور رمضان شوگر ملز کیس میں نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع سے پتا چلا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ذرائع آمدن سے زائد اثاثے اور رمضان شوگر ملز کے کیس میں الگ الگ ریفرنس کے بجائے مشترکہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کے بیٹے کے خلاف اثاثوں کی تفصیلات اور بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے جبکہ رمضان شوگر ملز کے حوالے سے بھی تمام مطلوبہ ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔ واضح رہے حمزہ شہباز کیس کے سلسلے میں 2 مرتبہ نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -گیس بحران کی رپورٹ پر 2 اہم شخصیات کی برطرفی کا فیصلہ

شیئر: