Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں سفارتخانوں کو مشکوک پارسل موصول

سڈنی... آسٹریلیا میں پاکستان سمیت متعدد غیر ملکی سفارت خانوں کو مشکوک پارسل موصول ہوئے ۔آسٹریلوی پولیس کی جانب سے میلبورن اور کنیبرا میں پاکستان اور برطانیہ سمیت متعدد غیر ملکی سفارت خانوں میں مشکوک پارسل بھیجے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ برآمد ہونے والی مشکوک اشیا کی تحقیقات جاری ہیں۔میٹرپولیٹن فائر بریگیڈ سروس کے ترجمان نے بتایا کہ مشکوک پارسل کی تفتیش میں وفاقی پولیس کی معاونت کررہے ہیں۔ پولیس کو یقین ہے کہ یہ واقعات ٹارگٹڈ ہیں لیکن عام کمیونٹی کو متاثر نہیں کررہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے وفاقی اور مقامی حکام کے ساتھ ملکر کام جاری ہے ۔ تاحال تمام سفارت خانوں کا عملہ محفوظ ہے۔سڈنی میں ارجنٹینا کے سفارت خانے میں بھی پارسل میںسفید رنگ کا مشکوک محلول بھیجا گیا تھا، بعدازاں پتہ چلا کہ محلول زہریلا نہیں تھا۔
 

شیئر: